پاکستان

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، خوارج سمیت 7دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں3 خوارج ہلاک اور2 زخمی ہوگئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج سمیت 7دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں3 خوارج ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مثر انداز میں پتالگایا اور کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں آپریشن کر کے ایک، ضلع آواران میں آپریشن کرکے دو اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک کو ہلاک کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button