پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری؟ عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مارچ کے اعلان کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بشری بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جس پر نیب کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کا میڈیکل لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا ہے جبکہ تصدیق اسلام آباد سے ہوئی، ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نیب کو بشری بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی اور بشری بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز جاری کر دیا۔