پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، شہری گھروں تک محدود، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری 'ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد شہری گھروں تک ہی محدود، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button