پاکستان

بشریٰ بی بی کا متنازع ویڈیوبیان ،وزیردفاع خواجہ آصف نےمعافی کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو پی ٹی آئی رہنما خودکش حملہ قرار دے رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)بشریٰ بی بی کا متنازع ویڈیوبیان ،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی کا مطالبہ کردیا ،رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بشری بی بی کے بیان کےبعد پی ٹی آئی رہنماوں کے متضاد بیانات کی بھرمار ہے۔خواجہ آصف نےاپنےبیان میں کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو پی ٹی آئی رہنما خودکش حملہ قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہر رہنما پریشانی کے عالم میں ویڈیو بیان کی مختلف تشریح کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ جرات ہےتو بشری بی بی خود اپنےبیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیچارے پی ٹی آئی والےمطلب بتا بتا کےرل گئےہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بشری بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاں گئےاور واپس آئے تو باجوہ (سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہاگیا کہ یہ آپ کس شخص کو لےکر آئےہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔
بشری بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنےلگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لیکر آئے، کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button