انٹرنیشنل

کم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سےکم عمربچوں کو اکاؤنٹس بنانےسےروکنے کے لیےمعقول اقدامات نہ کیےتو اِن کمپنیوں پرتقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرزتک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں 16 سال سےکم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ مجوزہ قانون کےتحت اگرسوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سےکم عمربچوں کو اکاؤنٹس بنانےسےروکنے کے لیےمعقول اقدامات نہ کیےتو اِن کمپنیوں پرتقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرزتک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔  پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔  بل منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button