شوبز

بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نےاداکارگووندا کیساتھ اپنے”معاشقہ” کی حقیقت کھول کر رکھ دی

گووندا کے ساتھ 10 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں افیئرز کی ان خبروں کی حقیقت کھل کر بیان کردی

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نے اداکار گووندا کیساتھ اپنے افیئرز پر لب کشائی کردی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں 1980 کی دہائی سے لیکر 1990 کی دہائی کے وسط تک گووندا اور نیلم کی جوڑی خاصی معروف رہی ہے،دونوں اداکاروں نے بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں جو آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔

ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کے سبب اب دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کیساتھ آف اسکرین کیمسٹری بھی بہت مقبول ہوئی کیونکہ گوندا کا نٹ کھٹ پن اور نیلم کوٹھاری کے چنچل پن نے اس جوڑی کو خوب سے خوب تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب گووندا نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو نیلم پہلے ہی اسٹار کا درجہ حاصل کرچکی تھیں۔ جب دونوں کی جوڑی مشہور قرار پائی تو ان کے درمیان رومانس کی خبریں بھی سامنے آئیں۔اور انہیں رومانس اور بڑھتی قربتوں کی قیاس آرائیوں نے آج تک اس جوڑی کا پیچھا نہ چھوڑ۔

گووندا کے ساتھ 10 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں افیئرز کی ان خبروں کی حقیقت کھل کر بیان کردی۔ نیلم کوٹھاری نے اپنے نئے انٹرویو میں کیریئر اور انڈسٹری میں ایک خاتون اداکارہ ہونے کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اور گووندا کے درمیان کوئی ’رشتہ’ نہیں تھا بلکہ یہ پریس کی خبر تھی جس نے انہیں جوڑ دیا کیونکہ وہ کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے۔

اداکارہ نے گووندا کے ساتھ مبینہ تعلق کے بارے میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،’میرے خیال میں یہ سب کھیل کا حصہ تھا۔ اس وقت کوئی وضاحت دینے والا نہیں تھا۔ اور میڈیا جو چاہے چھاپ دیتے تھے۔ اور سچ پوچھیں تو ان دنوں ہمیں پریس سے ڈر لگتا تھا، کیونکہ قلم کی طاقت تھی اور یہ سب اس کا حصہ تھا کہ  اگر کسی نے 2-3 سے زیادہ فلمیں ایک ساتھ کیں تو یہ سمجھ لیا جاتا تھا کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں’۔

یاد رہے کہ نیلم کوٹھاری 80 اور 90 کی دہائی میں ہندی سینما کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ 1985 میں اپنے ڈیبیو کے بعد، انہوں نے اگلی دہائی میں 30 سے زیادہ فلموں میں کام کیا، جن میں ہٹ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں’ شامل ہے۔

بعدازاں  انہوں نے 90 کی دہائی کے آخر میں فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاکہ اپنی جیولری کے کاروبار پر توجہ دے سکیں۔ ازدواجی زندگی کی بات کریں تو نیلم نے 2011 میں اداکار سمیر سونی سے شادی کی۔ کئی سال ڈیٹنگ کے بعد 2013 میں انہوں نے ایک بیٹی کو گود لیا اور اس کا نام آہانا رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button