شوبز

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی کی منصوبہ بندی ہو چکی؟

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی کی تیاریاں ممکنہ طور پر اگلے سال کے لیے شروع ہو چکی ہیں حالانکہ انہوں نے  اس کی کوئی تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔  رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں اپنی محبت کو اگلے مرحلے تک لے جانے کیلئے جلد شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔  یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کا گھر تلاش کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرسکیں۔

 تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی کی تیاریاں ممکنہ طور پر اگلے سال کے لیے شروع ہو چکی ہیں حالانکہ انہوں نے  اس کی کوئی تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے، لیکن خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے سنجیدہ ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 2025 میں شادی کا ارادہ رکھتا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ وہ شادی کے بعد رہائش کے لیے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ کی تلاش میں ہیں۔   بڑھتی ہوئی افواہوں کے ساتھ، سب ہی ان کی شادی کے دن اور ان کے رشتے کے اگلے مراحل کے بارے میں کسی باضابطہ اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ محبت کرنے والا جوڑا 2023 میں اپنی پہلی فلم ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کی ریلیز کے دوران اپنے تعلقات کی تصدیق کر چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں وجے ورما نے کہا تھا کہ  وہ اپنے رشتے کو چھپانے کے قائل نہیں ہیں، لیکن وہ اپنی کئی ذاتی یادوں کو عوام کی نظروں سے دور رکھتے ہیں۔ وجے نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس دونوں کی ساتھ لی گئی 5 ہزار سے زیادہ تصاویر ہیں، لیکن وہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے کیونکہ وہ لمحے صرف ان دونوں کے لیے خاص ہیں۔

وجے نے بتایا کہ ایک تعلق کو چھپانا بہت زیادہ محنت طلب کام ہے، جیسے کہ ساتھ باہر نہ جانا یا دوستوں کو تصاویر لینے سے روکنا۔ اگرچہ ان کا رشتہ عوامی ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے کئی پہلو نجی ہیں۔  جون 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کہا تھا کہ  ’شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس زمہ داری کو صرف تب ہی قبول کرنا چاہئے کہ جب آپ مکمل طور پر شادی کے لیے تیار ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی پارٹی نہیں ہے، شادی بہت محنت مانگتی ہے جیسے کہ کسی پیڑ، کتے یا اولاد کو پالنا ہو، تو جب آپ ان تمام زمہ داریوں کو سنبھالنے کے قابل ہوجائیں تو شادی کرلیں۔‘ انہوں نے کہا  تھاکہ ’شادی کرنے کی وجہ یہ نہیں ہونی چاہئے کہ سب شادی کر رہے ہیں تو کرلو۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو بتایا گیا کہ ایک اداکارہ کا فلمی کرئیر 8 سے 10 سال کی مدت پر مشتمل ہوتا ہے، تاہم میں نے حساب لگایا کہ جب میں 30 سال کی عمر کو پہنچوں گی تو اداکاری کو خیرباد کہہ کرشادی کرلوں گی اور میرے دو بچے ہونگے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button