پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات، وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان کو حیران کن پیشکش

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جن سیاستدانوں کے تعلقات اچھے ہیں ان سے مذاکرات کرلیتا ہوں تو میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو حیران کن پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی والے مسلح لوگ لے کر آئے تھے، صوبائی حکومت کے ملازمین بھی تھے اور سرکاری مشنیری بھی ساتھ لائے تھے ، پنجاب پولیس کا ایک سپاہی شہید بھی ہوا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلح جھتوں سے حملہ آور ہونا ایک صوبے کا دوسرے صوبے پر ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے، ہمارے دوست ممالک کے ساتھ تعلق خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں جو کچھ ہوا اسکو دہشت گردی سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، میرا خیال ہے وہ فرقہ واریت کا شکار ہوئے ہیں، کے پی کے کے وزیر اعلی کوئی ذمہ داری نہیں لے رہے جو انکے صوبے میں ہو رہا ہے، ایپکس میٹنگ میں انکو کہا گیا آپ جلسے کریں یلغاریں برداشت نہیں ہوسکتیں، سیاسی ایکٹیوٹی کریں، مسلح حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اعتدال تو کچھ لوگ سوکھی بڑھکیں مار رہے ہیں، بشری بی بی نے جو بیان دیا ہے کل سارا دن اسکا دفاع کرتے رہے ہیں، اس وقت پی ٹی آئی اور اسکی قیادت انتشار کا شکار ہے، یہ زور لگا کر کے پی کے سے کوئی بندے لے آئیں گے، مجھے نہیں امید کوئی بندہ سیالکوٹ سے احتجاج میں جائے گا، انکا شو کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button