پی ٹی آئی کا احتجاج، خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کیا سلوک ہوگا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا
خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی' پنجاب کی بیٹی ہوں، جانتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سے محفوظ رکھنا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ کیاسلوک ہوگا؟ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تہلکہ خیز بیان دے دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے۔ وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے لیے احتجاجی کال کو بھی ہدف تنقید بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی ہوں، جانتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سے محفوظ رکھنا ہے، انہیں ان کے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی، یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان پرحملہ کرچکے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ امریکا نے ان کو نکال دیا، آج ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملہ کر رہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو رہا ہے، یہ جو ہو رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے، بارباراحتجاج اور دھرنے کی کال دی جاتی ہے، ایک کے بعد ایک احتجاج اور دھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے۔



