پاکستان
عمران خان کی فائنل کال،پی ٹی آئی کی ڈی چوک اسلام پہنچنےکی منصوبہ بندی بےنقاب
وزیر اعلی ہاس پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور کارکنان آزادانہ طور پر اسلام آباد پہنچیں گے

پشاور(کھوج نیوز)عمران خان کی فائنل کال،پی ٹی آئی کی ڈی چوک اسلام پہنچنے کی منصوبہ بندی بے نقاب،رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کال پر آج 24نومبراسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا وزیر اعلی ہاس پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور کارکنان آزادانہ طور پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حتمی منزل ڈی چوک پہنچنے پر حکومت سے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوںگے جب تک کہ بانی پی ٹی آئی کو ریا نہیں کر دیا جاتا۔قبل ازیں اور اس اجلاس میں بھی طے پایا کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی ممکنہ بندش کے پیش نظر وائرلیس سیٹس سمیت ضروری سامان ساتھ رکھا جائیگا۔



