وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےپاکستانیوں سے معافی کیوں مانگی ؟
احسن اقبال نےکہا کہ انہوں نےحکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، ملکی حفاظت کیلئےکئی اقدامات ناگزیرہوجاتےہیں

لاہور(کھوج نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ تمام پاکستانیوں سےتکلیف کیلئےمعذرت ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ عسکری تنصیبات پرحملےکیےگئے، شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، حکومت ماضی میں ان کےساتھ نرمی کا مظاہرہ کرچکی۔ احسن اقبال نےکہا کہ انہوں نےحکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا، ملکی حفاظت کیلئےکئی اقدامات ناگزیرہوجاتےہیں، امید ہے آج ان کا ناٹک ختم ہو جائے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، یہ عدالت کے سامنے کلیئر ہوتے ہیں تو تب ہی رہائی ممکن ہے، بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس طرح کے احتجاجی دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، 9 مئی کے بعد اس سیاسی جماعت سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، انتشار پیدا کرنے کا مقصد ملکی حالات خراب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی پاراچنار پر کوئی توجہ نہیں، یہ لوگ آج بھی منتظر ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کو جیل سے نکالے۔