حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سرد جنگ کا آغاز
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سب سے بڑے حمایت یافتہ اور دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ان کے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے اس کا دائرہ بھارت تک پھیلانا چاہتے ہیں

واشنگتں(ویب ڈیسک)حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سرد جنگ کا آغازہو گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مدت کے لئےامریکی عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے،بین الاقوامی خبر رسان ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سب سے بڑے حمایت یافتہ اور دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ان کے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے اس کا دائرہ بھارت تک پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ بھارت میں پہلے ہی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مکیش امبانی چھائے ہوئے ہیں جنھیں وزیراعظم مودی کا فنانسر بھی قرار دیا جاتا ہے۔آنے والے دنوں میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور نومنتخب امریکی صدر کے درمیان شدید ترین اختلافات کے خدشات موجود ہیں جن وجہ ایلون مسک مکیش امبانی اور گوتم اڈانی ہو سکتے ہیں۔