آخری سانس تک عمران کے ساتھ ،بشریٰ بی بی نے یہ جملہ کس مجبوری کی وجہ سے بولا؟
انہوں نےکہا کہ میرے بچو اوربھائیو جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم نےیہ احتجاج ختم نہیں کرنا

اسلام آباد(کھوج نیوز)آخری سانس تک عمران کے ساتھ ،بشریٰ بی بی نے یہ جملہ کس مجبوری کی وجہ سے بولا؟رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نےکارکنوں سےکہا ہےکہ میں آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کےلیےکھڑی ہوں، پٹھان ایک غیرت مند قوم ہےمجھےامید ہےوہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی.برہان انٹرچینج پر بشری بی بی کی کنٹینر پرکھڑے ہوکرکارکنوں سےخطاب کی ویڈیو سامنے آگئی۔انہوں نےکہا کہ میرے بچو اوربھائیو جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم نےیہ احتجاج ختم نہیں کرنا،میں اپنی آخری سانس تک وہیں کھڑی رہوں گی آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہےاگرکوئی ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
بشری بی بی نے کہا کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اِس ملک اور اِس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے، وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔یہ کہہ کر بشری بی بی نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر خطاب ختم کیا۔