پاکستان
سابق وزیراعظم نوازشریف ہیلی کاپٹر کےذریعےمری پہنچ گئے
نوازشریف پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کےباعث راستےبندہونےکی وجہ سےبذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سےگھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراورسابق وزیراعظم نوازشریف ہیلی کاپٹر کےذریعےمری پہنچ گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نوازشریف پاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کےباعث راستےبندہونےکی وجہ سےبذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سےگھڑیال ہیلی پیڈ پہنچےجہاں سے وہ اپنی گاڑی میں کشمیرپوائنٹ پرواقع رہائش گاہ گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بھی کل مری آمد متوقع ہے ۔