پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج، حکومت نے شر پسندوں کے لئے ”خصوصی جیل” تیار کرلی

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شر پسندوں کیلئے سیکٹر آئی 9 میں موجود کرائم انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کی بلڈنگ کو سب جیل قرار دے دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کے دو روز مکمل ہونے والے ہیں جس کے لئے میں شامل شر پسندوں کیلئے حکومت نے ”خصوصی جیل ” تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنرز ایکٹ 1894 کے سیکشن3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ جیل اسلام آباد میں ہے، لیکن دارالحکومت کی انتظامیہ پنجاب جیل سے اسسٹنٹ/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طلب کرے گی۔ افسران نے بتایا تھا کہ سی آئی اے سینٹر ایک فیکٹری میں قائم کیا گیا ہے جو سیکٹر آئی-9 مرکز میں واقع ہے اور وہاں سے گزشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button