پاکستان

بشریٰ بی بی کو ”سلطانہ ڈاکو” کیوں قرار دیا گیا؟ اہم بیان سامنے آگیا

بشری بی بی کو سیاست میں ویلکم کہتی ہوں، اب وہ کھل کر سیاست کریں، ہم بھی کھل کر جواب دیں گے، ان لوگوں اور بھائیوں پر ترس آتا ہے جن کی ذہن سازی کی جا چکی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ”سلطانہ ڈاکو” کیوں قرار دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے اہم بیان سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کرر ہی ہیں، بشری بی بی کو سیاست میں ویلکم کہتی ہوں، اب وہ کھل کر سیاست کریں، ہم بھی کھل کر جواب دیں گے، ان لوگوں اور بھائیوں پر ترس آتا ہے جن کی ذہن سازی کی جا چکی ہے، ریاست کمزور نہیں ہوتی، ریاست جواب دے سکتی ہے، گولیاں چلا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی پتہ نہیں آج کون سی شریعت لارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے احتجاج کیلئے باہر آئے، جن بیٹوں کو اپنے باپ کی فکر نہیں ہے، اس شخص کیلئے لوگوں کے بیٹے مروارہی ہیں، یہ 9مئی پارٹ 2چاہتے ہیں، یہ لاشوں کی سیاست چاہتی ہیں، محترمہ نے مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، محترمہ نے آج درورشریف پڑھا، پتہ نہیں جان بوجھ کر غلط پڑھا کہ انہیں پڑھنا نہیں آتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button