پاکستان

بشریٰ بی بی کی رہائی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہاتھ،تہلکہ خیز دعویٰ کردیا گیا

بشریٰ بی بی کورہا کرنے کےلیےکوئی تیارنہیں تھالیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی رہائی سےمتعلق سفارش کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی جب ہوئی تو بہت سوالات اٹھے کہ کیا یہ کسی ڈیل کےنتیجےمیں ہوئی یا پھرانصاف کا بول بالا ہوا۔ اس حوالےسےسینیئر صحافی اعزازسید نےدعویٰ کیا ہےکہ بشریٰ بی بی کورہا کرنے کےلیےکوئی تیارنہیں تھالیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی رہائی سےمتعلق سفارش کی تھی اوراسی سفارش کی بنیاد پررہائی ہوئی۔

اعزاز سید نےحال ہی میں پوڈ کاسٹ میں بات کرتےہوئےکہاکہ مریم نوازکو چونکہ پی ٹی آئی کےدورِحکومت میں گرفتارکیاگیا تھا اس لیےوہ نہیں چاہتی تھیں کہ جن تکالیف سے وہ گزری ہیں ان کےمخالفین بھی گزریں۔ اعزازسید کے مطابق اسی لیےجب بشریٰ بی بی کو کوئی رہا کرنے کےلیےتیارنہیں تھا تو مریم نواز نےکہا تھا کہ انہیں رہاکیا جائے۔

اعزاز سید کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیےگئے۔ ڈاکٹر سیدہ صدف لکھتی ہیں کہ مریم نوازکو نیکی کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ بشریٰ بی بی رہا ہوتےہی پنجاب پرحملہ آورہوگئی ہیں۔ انہوں نےمزید لکھا کہ بشریٰ بی بی تو عمران خان سے بھی بڑی احسان فراموش نکلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button