انٹرنیشنل
چین سے آنےوالی اشیاء پربھاری ٹیکس،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعلان
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمیکسیکو، کینیڈا اورچین سے آنےوالی اشیاء پربھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمیکسیکو، کینیڈا اورچین سے آنےوالی اشیاء پربھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالےسےایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ 20 جنوری کو میکسیکواورکینیڈا سےآنےوالی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف پردستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اورغیر قانونی تارکینِ وطن کا داخلہ بندہونےتک نافذ رہے گا۔
انہوں نےکہا ہے کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔