پی ٹی آئی کا احتجاج ٹھس،راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال ،فیض آباد انٹرچینج ٹریفک کےلئےکھل گیا
مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈبل روڈ اور آئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے، فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری روڈ کو جزوی بحال کرنےکی ہدایت کردی۔مری روڈ پرکنٹینرز ہٹانےکا کام جاری ہےجبکہ ڈبل روڈ اورآئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کےلیے بحال کردیا گیا۔اسلام آباد ایکسپریس کی طرف جانے والےراستے بھی کھول دیے گئے اورمری روڈ پر 5 روز سے بند کاروباری مراکزبھی کھل گئے۔راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اوربس اڈے بھی کھول دیےگئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کےبعد 4 روزسےبند موٹرویزکو ہرطرح کی ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان میمن نےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکو بند راستےکھولنےکی ہدایت کردی۔عرفان میمن نے ہدایت کی ہےکہ تمام بند راستےفوری کھولےجائیں، تمام شاہراہوں پرصفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔واضح رہےکہ تحریکِ انصاف نےاسلام آباد میں احتجاج ختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔