پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف کتنے اور کہاں کہاں مقدمات درج ہوئے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 28 مقدمات جبکہ تھانہ حضرو میں 4، تھانہ حسن ابدال میں 7 اور تھانہ دھمیال میں ایک مقدمہ درج ہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کتنے اور کہاں کہاں مقدمات درج ہوئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 28 مقدمات درج ہیں، تھانہ حضرو میں 4، تھانہ حسن ابدال میں 7 اور تھانہ دھمیال میں ایک مقدمہ درج ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ واہ کینٹ، صادق آباد میں 2، 2 جبکہ نیو ٹان میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ ٹیکسلا اور فتح جنگ میں بھی 2، 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال اور تھانہ ائیر پورٹ میں پی ٹی آئی رہنماں پر ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا، پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف مقدمات میں دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات 24 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان درج ہوئے، ان کارکنان پر توڑ پھوڑ،جلاؤگھیراؤ، ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پرحملے، راستے بند کرنیکا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی، علیمہ خان، عارف علوی، اسد قیصر اور حماد اظہر سمیت سینکڑوں کارکن نامزد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button