پاکستان

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیل آگئی ہے… عمران خان کے یوٹرن، پارٹی رہنمائوں نے بھی منہ موڑ لیا

آج اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا

راولپنڈی (کھوج نیوز) تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے ……… پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بارہا یوٹرن پر پارٹی رہنمائوں نے بھی منہ موڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا جبکہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر ان کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button