پاکستان

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے بڑا اعلان

شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طورپر 2 کروڑ  90 لاکھ اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10/10 لاکھ روپے کے پیکج کی منظوری دی

لاہور (کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے میں شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طورپر 2 کروڑ  90 لاکھ اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10/10 لاکھ روپے کے پیکج کی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے مظاہرےمیں پولیس اور رینجرز پرتشدد کی شدید مذمت کی اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ کابینہ نے شہید کانسٹیبل کیلئے مجموعی طورپر 2 کروڑ 90لاکھ روپے اور زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کیلئے 10/10لاکھ روپے کے پیکج کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب میں 10ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسدادِ فسادات خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button