انٹرنیشنل
نمیبیا کی تاریخ تبدیل، صدراتی انتخابات میں پہلی مرتبہ خاتون نے سب کو پچھاڑ دیا
صدارتی انتخابات میں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی سے تعلق رکھنے والی نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی

ونڈہوک (مانیٹرنگ ڈیسک) نمیبیا کی تاریخ تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ نمیبیا میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ خاتون رکن نے صدر منتخب ہو کر تمام امیدواروں کو پچھاڑ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 72 سالہ نندی نے صدارتی انتخابات میں 57 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد صدارت کے لیے دوبارہ ووٹنگ (رن آف) کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔ نمیبیا کے صدارتی انتخابات میں جنوب مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) پارٹی سے تعلق رکھنے والی نندی ندایتو کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں۔