پاکستان

پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اختلاف، بلاول بھٹو کی فضل الرحمن سے ملاقات، زرداری پر تابڑ توڑ حملے

یقین دہانی کرواتا ہوں کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر ناصرف حکومت سے بات کروں گا بلکہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی دستخط کروانے کی کوشش کروں گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے اختلافات کے بعد بلاول بھٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے جس میں زرداری پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر مولانا فضل الرحمن نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط ابھی تک کیوں نہیں ہوئے جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر ناصرف حکومت سے بات کروں گا بلکہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی دستخط کروانے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button