پاکستان
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5خوارج جہنم واصل
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی: آئی ایس پی آر

لکی مروت(کھوج نیوز) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5خوارج کو جہنم واصل کر دیا ، صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، جس میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مثر کارروائی کی۔صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔