پاکستان

سپریم کورٹ کےسینئرجج جسٹس منصورعلی شاہ توہین عدالت کی کاروائی سے بچ نکلے

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےمؤقف اختیارکیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سےجسٹس منصورکوتوہین عدالت کا نوٹس دیاگیا تھا جو واپس لےلیاگیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کےسینئرجج جسٹس منصورعلی شاہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لےلیاگیا۔  سپریم کورٹ کےجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس منصور کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےمؤقف اختیارکیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سےجسٹس منصورکوتوہین عدالت کا نوٹس دیاگیا تھا جو واپس لےلیاگیا ہےجب کہ وفاقی محتسب نےاپنی متفرق درخواست بھی واپس لےلی ہے۔ 

اس موقع پرجسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیےیہ کیس توایسا لگتا ہےایک ہائیکورٹ نےدوسری ہائیکورٹ کونوٹسز کیےہوں۔ بعد ازاں آئینی بینچ نےوفاقی محتسب کی طرف سےجسٹس منصورعلی شاہ کےخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button