پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج،عمران خان پر مزید کتنے مقدمات درج ہوئے؟اعدادوشمارسامنے آگئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

اس سے قبل پولیس رپورٹ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئیں جبکہ کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کی جانب سے صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔ عدالت نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button