پاکستان
		
	
	
عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”ون ٹوون” رابطے: ابصار عالم کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات کر رہے ہیں' جس پر حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ابصار عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس وقت جو ملک کی صورت حال ہے اس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں جس کے متعلق ابھی تاحال کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے لیکن عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ڈائریکٹ ملاقات سے موجودہ حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
 
				


