پی ٹی آئی کےپرتشدد احتجاجی مظاہرے ،پنجاب حکومت نے بلوائیوں کےخلاف تلوار اُٹھا لی
پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا استعمال پنجاب حکومت نے رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے ،پنجاب حکومت نے بلوائیوں کے خلاف تلوار اُٹھا لی،رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں ایک روز مئں 192 ارب کا مالیاتی نقصان ، پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کا استعمال پنجاب حکومت نے رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ایکٹ کی منظوری کے لیے حالات و واقعات کے تناظر میں ریسرچ ورک مکمل کرلیا گیا ۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق ایکٹ کے تحت پرتشدد مظاہروں ۔ توڑ پھوڑ ۔ جلا گھیرا کے پس پشت عناصر کو زمہ دار قرار دیا جائے گا ۔ ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بلوے کرنے والوں سے سرکاری و نجی املاک کے نقصان کا ازالہ کرایا جائے گا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلوائیوں کے خلاف کارروائی کے مزید اختیارات دیے جائیں گے ۔ ذرائع پنجاب حکومت نے اس امر کی تصدیق بھی کی ہے کہ ایکٹ کے لیے کیے جانے والے ریسرچ ورک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سب سے زیادہ پرتشدد پائے گئے ۔ پی ٹی آئی کے مظاہروں میں بلوائیوں نے اسلحہ استعمال کیا ۔ سرکاری ریسرچ ورک ڈرون ۔ ٹیر گیس گنز ۔ ہیوی مشینری کا استعمال پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہوا ۔ سرکاری ریسرچ پی ٹی آئی مظاہروں میں پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ۔ سرکاری ریسرچ رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 منظوری کے لیے جلد پیش کیا جائے گا ۔