پاکستان
مدارس کے معاملہ پر اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی
مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مدارس کے معاملہ پر اسلامی نظریانی کونسل بھی میدان میں آگئی ہے اور حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد حکومت نے بھی جواب دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ2019ء میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، آج وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سیکام کررہے ہیں، ہم کیسے مدارس پر سمجھوتا کرسکتے ہیں، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہے کہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہوجائے گا۔