پاکستان

پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک،کاروباری حضرات، تاجر یونینزاورمعاشی ماہرین کی شدید مخالفت

کاروباری برادری نے پی ٹی آئی کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے کاروباری حضرات، تاجر یونینز اورمعاشی ماہرین پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک کے عندیہ کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ کاروباری برادری نے پی ٹی آئی کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار دیا۔ پاکستان کی عوام مسلسل اس کرب سے گزررہی ہےجہاں آئے دن احتجاج کی وجہ سے شہربند ہوجاتے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا مطلب پاکستان کو پتھروں کےدورمیں دھکیلنےکی کوشش ہے، پاکستان بہت مشکل سےترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے، دھرنے اورانتشارکی سیاست ملکی معیشت کا گلا گھونٹنے کےمترادف ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست پاکستان کی ساک اور معشیت دونوں کو نقصان پہچا رہی ہے، ہم کسی صورت اسکو قبول نہیں کریں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی ملک دشمن تحریک کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button