شوبز
میری قیمت کیا ہوگی؟اداکارہ جویریہ سعود نے بتاکر سب کو حیران کردیا
انہوں نےلکھاکہ ڈیجیٹل تخلیق کاراپنےمواد کومونوٹائزکرتےہیں، اس لیےمیں معاوضہ لےکرکام کرنا چاہوں گی

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئراداکارہ جویریہ سعود سعود نےاپنی قیمت بتاکرسب کو حیران کردیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ جویریہ سعود نےپوڈکاسٹ اورٹی وی چینلزپرانٹرویو نہ دینےکی وجہ بتادی۔جویریہ سعود نےانسٹاگرام پراپنی ایک تصویر کےساتھ پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نےمداحوں کو انٹرویو نہ دینے کے حوالے سےبتایا۔اداکارہ نےلکھا کہ ہرکوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہےجن کےلیےمیرا جواب یہ ہے کہ میں مفت انٹرویودینے کےبجائےاپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
انہوں نےلکھاکہ ڈیجیٹل تخلیق کاراپنےمواد کومونوٹائزکرتےہیں، اس لیےمیں معاوضہ لےکرکام کرنا چاہوں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنےیوٹیوب چینل پرمداحوں سےبات کرتی ہیں اوروہاں ان کےسوالات کےجوابات بھی دیتی ہیں۔



