انٹرنیشنل

افغان دارالحکومت میں دھماکا،خلیل وزیربرائے مہا جرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے  دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا

کابل(ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت میں دھماکے سےحقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اورافغان وزیربرائے مہا جرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے  دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

خلیل الرحمان حقانی، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button