پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نےچینی سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی پیشکش کردی

وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی ٹیم کو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اورمعیاری سولرمصنوعات پربریفنگ دی گئی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چینی سولرکمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی اور کہا کہ سولر توانائی استعمال میں لاکر روایتی ایندھن پر انحصارکم کریں گے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شنگھائی میں سولر کمپنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ 

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ مطابق اس موقع پر چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی گئی۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کےلیے ورکنگ کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کرے گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے پر عزم کا اظہار کیا جبکہ سولر کمپنی کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی بھی دعوت دی۔  اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کےلیے سولر پینل میگا پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے۔ توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لیے سولر انرجی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button