پاکستانی شہریوں کےتھائی لینڈ داخلےپرپابندی،اب ویزا لینا کتنا مشکل ہوگا؟تفصیلات منظرعام پرآگئیں
تھائی لینڈ نےپاکستانی اورافغان شہریوں کےلئےویزاکا حصول انتہائی پیچیدہ کردیا ہے ۔رپورٹس کےمطابق اب پاکستانی شہری آن لائن ویزا اپلائی کرنے کے پابند ہوں گے

بینکاک(ویب ڈیسک)پاکستانی شہریوں کےتھائی لینڈ داخلےپرپابندی،اب ویزا لینا کتنا مشکل ہوگا؟تفصیلات منظرعام پرآگئیں ۔رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ نے پاکستانی شہریوں کےلئے ویزا پالیسی چونکا دینےوالی تبدیلیاں کردیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ نےپاکستانی اورافغان شہریوں کےلئےویزاکا حصول انتہائی پیچیدہ کردیا ہے ۔رپورٹس کےمطابق اب پاکستانی شہری آن لائن ویزا اپلائی کرنے کے پابند ہوں گے بعد ازاں ویزا حاصل کرنے کے خواہشمن افراد کو پہلے مرحلے میں ذاتی حثیت میں تھائی ایمبیسی جاکر فیس جمع کروانا ہو گی جس کے بعد متعلقہ سفری دستاویزات کے لئے ایک بار پھر جب تھائی ایمبیسی کی جانب سے مقررہ تاریخ پر بلایا جائے گا تب پاکستانیوں کو ذاتی حثیت میں تھائی ایمبیسی پہنچ کر رسمی انٹرویو دے کر سفری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

واضح ہو کہ تھائی لینڈ نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور سیاحت کے شعبے کو خصوصی طور پر فروغ دینے لیے فری لانسرز کو 6 ماہ تک قیام اور کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ 93 ممالک کے باشندے تھائی لینڈ میں فری لانسر کی حیثیت سے قیام اور کام کے لیے ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ یہ ویزا پانچ سال تک کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے۔ تھائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم 20 سال کی عمر والےافراد اس ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ویزا کی فیس 291 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو ملازمت کے معاہدے کے ساتھ ساتھ مالی حیثیت کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ کم از کم مطلوبہ مالی حیثیت 14 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ اب تک 1200 ویزوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اسے ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا کہا جارہا ہے۔ یہ اقدام کینیڈا اور یورپ میں تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے اقدامات کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
 
				


