پاکستان

مفت طبی سہولیات،وزیراعلیٰ مریم نواز کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات کےجتنے وعدے کئےتھےوہ صرف اعلانات تک محدود ہوچکے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مہلک امراض کا شکار افراد ادویات کی عدم فراہمی کی کے باعث ذلیل وخوارہوگئے ،مریضوں اوران کے لواحقین نےشکایات کے انبارلگا دئیے۔مریضوں کا کہنا ہےکہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ایمرجینسی وارڈز میں ادویات نایاب ہو چکی ہیں اور یہ تاثر زور پکڑتا چلا جارہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے جتنے وعدے کئے تھے وہ صرف اعلانات تک محدود ہوچکے ہیں۔ایمرجینسی میں لائے گئے ایسے مریض جنھیں فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لئے بھی آپریشن میں استعمال ہونے والی ادویات باہر عام بازاروں کے میڈیکل اسٹورز سے خرید کر لانا پڑتی ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور سرجن ادویات کی پرچیاں مریضوں کے لواحقین کو تھما دیتے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button