سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی' کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہے: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

کراچی (کھوج نیوز) رواں ہفتے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی۔ کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہے۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے۔



