نجم سیٹھی اور نوازشریف کے درمیان اختلافات کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
نجم سیٹھی نے نوازشریف سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کو دوبارہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کر دیا جائے لیکن سابق وزیراعظم نے انکار کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں دونوں میں اختلافات کی وجہ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی تمام وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی آج کل اپنے تمام تبصروں اور تجزیوں میں نوازشریف کا بہت زیادہ ذکر کر رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر صحافی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کو ایک بار پھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کر دیا جائے لیکن مسلم لیگ ن کے صدر نے ان کو صاف انکار کر دیا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب کچھ نہیں کر سکتا یہ تمام معاملات وزیراعظم شہباز شریف کے پاس ہیں اس لئے مجھے کہنے کی بجائے آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کریں۔