پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزراء کیخلاف دبنگ ایکشن، سب ہکا بکا رہ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں غیر حاضر وفاقی وزراء کو ناصرف اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء کے خلاف دبنگ ایکشن کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سب کے سب وزراء ہکا بکا رہ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزراء کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے خط میں کہاکہ وزراء کی ایوان میں غیرحاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔ وزراء کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں،یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے،انہوں نے آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزراء کے چیمبر میں موجودگی یقینی بنانیکی ہدایت کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button