پاکستان
مدارس بل کا معاملہ، حافظ حمد اللہ نے حکومت کو آخری وارننگ دیدی
مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ نے مدارس بل کے معاملہ پر حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد فیصلہ کر لیں یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہیحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے لہذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔