پاکستان
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروباری حضرات لٹ گئے
100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 896 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ہونے کے بعد کاروباری حضرات لٹ گئے ہیں ،100 انڈیکس کتنے پوائنٹس پر بند ہوا؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 896 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں 1.11 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 60 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 437 ارب روپے کم ہوکر 14145 ارب روپے ہے۔