کھیل

بابراعظم نے دھونی کا کونسا اہم ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا ؟ تفصیل آگئی

بابر اعظم SENA ممالک(جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں

کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کو کونسا اہم ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلا ف دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری کرنے کے بعد بابر اعظم نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم SENA ممالک(جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے اب تک SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تمام فارمیٹس میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button