محمد رضوان نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر سکا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں

کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایسا کیا کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر سکا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا ہے جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہیں کرپایا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے پہلے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گرائونڈ میں ون ڈے سیریز میں شکست دی اور اب جنوبی افریقن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ان ہوم گرائونڈ میں شکست دی ہے۔ جس کے بعد محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔