سوشل ایشوز

اقوام متحدہ کے وفد کی آئی پنجاب سے ملاقات

یو این او ڈی سی کے وفد کی آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ، وفد کو پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے قیام اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا

لاہور ( کھوج نیوز)اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی( دی یونائٹیڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم) کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،اقوام متحدہ کے وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،چیف آف مشن ٹروئیلز ویسٹر ، ایڈوائزر کریمنل جسٹس اینڈ رول آف لا ارسلان ملک، پروگرام آرگنائزر فہد قریشی وفد میں شامل تھے ۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب، اے آئی جی ویلفیئر سمیت سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔

آئی جی پنجاب نے وفد کو دہشت گردی، لا اینڈ آرڈر کے قیام، کرائم کنٹرول کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔وفد کو گزشتہ دو سال میں پنجاب پولیس میں کی گئی جدید انفراسٹرکچر و پولیسنگ اصلاحات، سروس ڈیلیوری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سینئر پولیس افسران نے وفد کو منشیات کے خلاف سپیشلائزڈ نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اقوام متحدہ کے وفد نے پنجاب پولیس کو انوسٹی گیشن، آئی ٹی، سائبرکرائم سمیت مختلف شعبوں میں ٹریننگ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ وفد نے دہشت گردی، شرپسندی کے تدارک کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button