شوبز

شاہ رخ خان کا ہنی سنگھ کو تھپڑ،حقیقت سامنے آگئی

امریکا ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں

ممبئی ( کھوج نیوز )بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کی ڈاکومینٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں گلوکار نے اپنی ذہنی حالت سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بائی پولر ڈس آرڈر کے دوران اپنی موت کی دعا کیا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکومینٹری میں شاہ رخ کے ساتھ اس خاص ٹور کا ذکر کیا جس کیلئے انہوں نے جلدی سے ہامی بھرلی تھی۔ہنی سنگھ نے کہا کہ اس ارادے کے بعد ہم اگلے دن ہی 4 دن کے ٹور پر امریکا کی فلائٹ پر تھے۔ اس ٹور کے دوران مجھے محسوس ہونے لگا کہ کوئی مجھے پھنسانے اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ اسی ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاسکتے تھے ۔وہ مجھے شکاگو شو میں ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن میں محسوس ہو رہا تھاکہ میں گیا تو اس شو کے دوران مر جاں گا لہذا میں نے انہیں انکارکردیا ۔ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے ایک ٹرمر لیا اور اپنے بال کاٹ دیے جس کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کو کیپ پہنا کر لے جائیں گے جس پر میں نے مضبوطی سے کہا کہ میں نہیں جاں گا اور پھر میں نے کافی کا پکڑا مگ اپنے سر پر دے مارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button