پاکستان

پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیس کونسے وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہیں؟

پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حلقے سے سامنے آئے ہیں جو کہ کے پی کے حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسز کونسے وزیراعلیٰ کے حلقے میں ہیں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حلقے میں سامنے آئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کے حلقے پی کے 131 میں سب سے زیادہ پولیو کیس سامنے آئے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حلقے میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو قطرے پلانے نہیں دیا جاتا بلکہ ان ٹیموں کو بھاگا دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حلقے سے پولیو کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ کے پی کے حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button