پاکستان
اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ کا میزائل پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کا دبائو ماننے سے صاف انکار کر دیا
اسٹیبلشمنٹ نے اپنے چینل کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھی پہنچا یا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر اعتراضات اٹھانے کا کوئی جواز نہیں بنتا اس لئے ہم ان تمام اعتراضات کو رد کرتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکہ کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام پر اعتراضات آنے کے بعد پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا جواب بھی سامنے آگیا ، جس پر سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر قومی اسٹیبلشمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی اعتراضا ت کے حوالے سے کسی قسم کا دبائو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے چینل کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھی پہنچا دیا ہے کہ پاکستان کے میزائل پروگرام پر اعتراضات اٹھانے کا کوئی جواز نہیں بنتا اس لئے ہم ان تمام اعتراضات کو رد کرتے ہیں۔