پاکستان

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پر امریکی پابندی کا معاملہ، ڈاکٹر ماریہ سلطان نے بڑا راز فاش کر دیا

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پر امریکی اعتراضات کے متعلق سب سے بڑی اہم بات ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان اور نئی امریکن انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان بیلسٹک میزائل پر امریکی پابندی کے معاملے پر پاکستان کی تجزیہ کار ڈاکٹر ماریہ سلطان نے بڑا راز فاش کر کے ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ڈاکٹر ماریہ سلطان نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پر اعتراضات ایک افسوسناک عمل ہے ، اس لیے جو ادارے ہیں ان کو تحقیق اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے نا کہ کسی بھی ابھرتی ہوئی صنعت کو اس طرح نشانہ بنایا جائے۔ بیلسٹک میزائل کے حوالے سے امریکہ کو دو طرح کے خدشات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ پاکستان کا جو ایٹمی پروگرام ہے اگر وہ خود انحصاری سے بڑھ اس خطے کے اندرطاقت کے توازن بھارت کی طرف ڈالنے کی کوشش کر دے اگر وہ نہیں کر سکتے تو ظاہری بات ہے یہ بہت بڑا چیلنج ہے اس لیے وہ مختلف اوقات میں پاکستانی دفاعی صنعت کو نشانہ بناتے ہیں ۔

ڈاکٹر ماریہ سلطان کا کہنا تھا کہ دوسرا جو خدشہ ہے وہ بھی دو طرح کے ہیں جس کا تعلق آپ کے سٹیلایٹ اور کمیونیکیشن کے ساتھ اور اس کا برائے راست تعلق ہماری صنعت کے ساتھ ہے ہماری صنعت کو روکنے کے لئے امریکہ کی طرف سے یہ کام کیا گیا ہے ۔ دوسرے جو اہم محرکات ہیں وہ یہ کہ جوبائیڈن ایڈمنسٹریشن کے بھارت کے ساتھ بہت زیادہ دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ٹرمپ کی آنے والی نئی ایڈمنسٹریشن کسی طرح بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بہتری لا سکے ایک طرح اس کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ نئی آنے والی امریکن حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں تا کہ پاکستان جو بھی پروگرام ہیں وہ تنقید کی زد میں آئے اور بڑے پیمانے پر پاکستان ان کے ساتھ کوئی معاملات طے نہ کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button