پاکستان
مدارس بل ،مولانا عبدالغفور حیدری کی حکومت کو دھمکی
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی مدارس بل میں تبدیلی کرنے پرحکومت کو دھمکی

لاہور (کھوج نیوز )جے یو آئی (ف)لا ہور کے زیر اہتمام فلسطین زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مدارس بل کو حکومتی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا تھا، صدر نے 10 دن گزرنے کے بعد اعتراضات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ مدارس بل منظور ہوچکا ہے، ان شا اللہ اس کا نوٹیفکیشن بھی آئے گا۔ اگر حکومت نے یو ٹرن لیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کا رخ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چند علمائے کرام کو مدارس بل کیخلاف کھڑا کیا گیا، اب اتفاق رائے سے ہمارے موقف کو تسلیم کیا گیا۔ یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کا رخ کرے گا۔