شوبز

سابق اداکار گرش کمار نے بالی ووڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی، کروڑوں کے مالک کیسے بنے؟

گرش فلم پروڈیوسر کمار ایس ترانی کے اکلوتے بیٹے ہیں اور ان کی ٹپس فلمز کے نام سے بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ہے، گرش والد اور چچا کے ہمراہ بزنس سنبھال رہے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکار گرش کمار نے صرف دو فلموں میںاداکاری کرنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ اور اب یہ کروڑوں کے اثاثوں کے مالک کیسے بن گئے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سابق اداکار گرش کمار نے 2013ء میں رومانوی و کامیڈی فلم رمیا وستاویاں سے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں انہوں نے شروتی ہاسن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 2016ء میں ایک اور فلم کی اور پھر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرش فلم پروڈیوسر کمار ایس ترانی کے اکلوتے بیٹے ہیں اور ان کی ٹپس فلمز کے نام سے بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ہے، گرش والد اور چچا کے ہمراہ بزنس سنبھال رہے ہیں اور وہ اس وقت ٹپس فلمز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق بالی ووڈ اداکار کا کمپنی میں اہم عہدہ ہے اور اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 10 ہزار 517 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرش کمار کی دولت بھی کسی صورت کم نہیں ہے، ان کے اثاثوں کی مالیت 1900 کروڑ بھارتی روپے رکھنے والے عامر خان سے بھی زیادہ ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے اثاثوں کی مالیت 400 کروڑ بھارتی روپے، ورون دھون 380 کروڑ بھارتی روپے، رنویر سنگھ 245 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن گرش کمار کے اثاثوں کی مالیت 2164 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button